ناندیڑ: ۱۹؍جولائی ( نامہ نگار)اوپن یونیورسٹی کے کورس میں داخلہ اور
امتحان میں کامیابی کیلئے ۸۰۰؍روپئے لینے والے کالج کے کلرک کو اینٹی کرپشن
نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق ایک نوجوان نے اینٹی
کرپشن میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بہن بارہویں بورڈ امتحان میں ناکام
ہوگئی تھی ۔ اس لئے اس نے یشونت راؤ چوہان اوپن یونیورسٹی کے کورس میں
داخلے کیلئے سڈکو میں موجود گروگوبند
سنگھ مہاودیالیہ اس کالج میں فارم
داخل کیا تھا ۔ وہاں کے کلرک تاتے راؤ قندہار ے نے یونیورسٹی کی فیس بطور
چالان ادا کرنے کیلئے کہا تو اس نوجوان نے ۴۵۸؍روپئے بطور چالان ادا کردئیے
تھے ۔ بعد میں کلرک نے یونیورسٹی کی کتابیں اور امتحان میں پاس کرنے کیلئے
۸۰۰؍روپئے کا مطالبہ کیا تھا ۔ آج کلرک قندہارے کو ۸۰۰؍روپئے لیتے ہوئے
رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کے خلاف سڈکو پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج
کیاگیا ہے ۔